Saturday, February 4, 2023

عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر مقرر

عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر مقرر
کراچی (92 نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو سندھ کا 33 واں گورنر مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ستائیس اگست کو گورنر ہاوس کراچی میں عمران اسماعیل سے گورنر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر پاس، کاغذات نامزدگی میں بی کام پارٹ ون کا تذکرہ، بطور گورنر تئیس جامعات کے چانسلر، پی ایچ ڈی ہولڈرز کو ڈگریاں تفویض کرنے کا اختیار، کانووکیشن کی صدارت بھی کریں گے۔ اسمبلی قوانین کا جائزہ لینا، توثیق اور مسترد کرنا گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ذمے داریوں میں شامل ہے۔ گورنر سندھ محتسب کے ادارے اور آڈٹ رپورٹس کی توثیق کے بھی مجاز ہیں۔