Thursday, November 30, 2023

عمران اسماعیل اور مراد علی شاہ کی ملاقات، ریگولرائزیشن آف کنسٹرکشن آرڈیننس پر تحفظات پر بات چیت

عمران اسماعیل اور مراد علی شاہ کی ملاقات، ریگولرائزیشن آف کنسٹرکشن آرڈیننس پر تحفظات پر بات چیت
December 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں ریگولرائزیشن آف کنسٹرکشن آرڈیننس پر تحفظات کے حوالے سے بات چیت کی۔

سندھ بلدیاتی ترمیمی بل مسترد ہونے کے ایک روز بعد ہی وزیر اعلی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی گورنر سندھ سے ملنے پہنچے۔ ملاقات میں  امن و امان کی مجموعی صورتحال، صوبہ کی ترقی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کیلئے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیرقانونی عمارتوں اور تعمیرات کے حوالے سے  ریگولرائزیشن آف کنسٹرکشن  آرڈیننس 2021 پر تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  آرڈیننس گورنر سندھ کے پاس دستخط کیلئے موجود ہے تاہم اب تک گورنر نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔