Friday, February 3, 2023

عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کا حلف اٹھائیں گے

عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کا حلف اٹھائیں گے
کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف  کے رہنما عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، وہ آج گورنر سندھ کا حلف اٹھائیں گے۔ پی ایس ایک سوگیارہ سے منتخب ہونے والے عمران اسماعیل کا استعفی خرم شیر زمان نے  اسمبلی سیکریٹریٹ  میں جمع کروایا۔ عمران اسماعیل اب گورنر سندھ بننےجارہے ہیں ، اسی لئےاسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے وہ سب کو سات لیکر چلنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی کہا کہ وہ اپنے قائد کے ویژن کے مطابق سادگی اختیار کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نےصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی اور عمران اسماعیل کے مستعفی ہونے والی نشتوں پر جلد امیدواروں کا اعلان کریں گے۔ عمران اسماعیل آج گورنر ہاوس میں گورنرسندھ کا حلف اٹھائیں گے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ان سے حلف لیں گے۔ تقریب میں تین سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔