عمان میں جانشینی کا نیا قانون ، پہلی دفعہ سلطان کا بڑا بیٹا ولی عہد نامزد

مسقط (92 نیوز) عمان میں جانشینی کا نیا قانون بنا دیا گیا۔ تاریخ میں پہلی دفعہ سلطان کا بڑا بیٹا ولی عہد نامزد ہو گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے ذی یزان بن ہیثم کو ولی عہد بنانے کا فرمان جاری کیا۔ فرمان کے مطابق ذی یزان بن ہیثم مملکت کے نئے ولی عہد بن گئے ہیں۔
محکمہ اطلاعات عمان نے ٹویٹر پر خبر سے عوام کو آگاہ کیا۔