Friday, September 30, 2022

عماد وسیم بھی رواں ہفتے غیر ملکی دلہنیا بیاہ لائیں گے

عماد وسیم بھی رواں ہفتے غیر ملکی دلہنیا بیاہ لائیں گے
کراچی ( 92 نیوز) پاکستانی ایک اور غیر ملکی بھابھی کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہو جائیں ، آل راؤنڈر عماد وسیم  26 اگست کو سہرا سجائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان سمیت کئی اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوادئیے۔ کرکٹرز کی شادیوں کا موسم  چل رہا ہے ، حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی سر پر سہرا سجانے کو ہیں تیار،عمادوسیم 26اگست کو پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق کو جیون ساتھی بنالیں گے ۔ عماد وسیم نے شادی کی تقریب کے دعوت نامے بھجوادئیے،وزیر اعظم عمران خان،چیئرمین پی سی بی احسان مانی ،ایم ڈی وسیم خان،سینیٹرفیصل جاوید،معاون خصوصی نعیم الحق،وسیم اکرم،شاہد آفریدی سمیت کئی اہم شخصیات اور ساتھی کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے ۔ لندن میں مقیم ثانیہ اشفاق  اور عماد وسیم  کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی تھی ، اہلخانہ کی رضامندی سے دونوں پریمیوں نے ہمیشہ کیلئے ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔