Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علی گیلانی کی نظربندی کیخلاف کشمیریوں کا احتجاج !!! پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی، شبیر احمد شاہ رہا

علی گیلانی کی نظربندی کیخلاف کشمیریوں کا احتجاج !!! پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی، شبیر احمد شاہ رہا
August 23, 2015
سرینگر (92نیوز) سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج کشمیریوں پر ٹو ٹ پڑی، لاٹھیاں برسادیں۔ کشمیری رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جرات مندانہ موقف اپنا کر ان کے دل جیت لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی کی نظر بندی کے خلاف سرینگر میں کشمیریوں نے احتجاج کیا جس پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے لاٹھیا ں برسادیں۔ دوسری طرف حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی نظربندی ختم کردی گئی۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت میں حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ وہ نئی دہلی کے خلاف اسلام آباد کے جراتمندانہ موقف پر حکومت پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیں تنہا نہیں چھوڑا ہے۔ سرینگر میں ہی بھارتی میڈیا سے گفتگو میں میر واعظ عمرفاروق کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز سے ملنے سے روکنے کا بھارتی فیصلہ غیردانشمندانہ ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیرکاز کےلئے پاکستانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کےلئے پاکستان کا اقدام جرات مندانہ ہے، عالمی برادری بھی بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔