Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علی پور میں سیلفی کا جنون تین نوجوانوں کی جان لے گیا

علی پور میں سیلفی کا جنون تین نوجوانوں کی جان لے گیا
March 5, 2021

علی پور (92 نیوز) علی پور میں سیلفی کا جنون تین نوجوانوں کی جان لے گیا۔ چلتے موٹر سائیکل پر سیلفی بناتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا۔

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سیلفی کا جنون 3 قیمتی جانیں لے گیا ، موبائل فون سے سیلفی بناتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا ، جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

لاشیں گھر پہنچے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت شان ، تنویر اور نادر کے نام سے ہوئی۔ تینوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔