Thursday, September 29, 2022

علی ظفر کے پی ایس ایل تھیم سانگ کا پرومو جاری

علی ظفر کے پی ایس ایل تھیم سانگ کا پرومو جاری
 لاہور (92 نیوز) گلوکار علی ظفر کو اس برس پی ایس ایل کا تھیم سانگ گانے کا موقع نہیں ملا تاہم اسکے باوجود گلوکار علی عظمت کے ساتھ تھیم سانگ کے تنازعے کے بعد انہوں نے اپنے تھیم سانگ کا پرومو جاری کیا ہے جسے شائقین پسند کر رہے ہیں۔ علی ظفر پی ایس ایل تھیم سانگ تنازعے کو ایک کے بعد ایک ٹوئسٹ دینے میں مصروف ہیں۔ شائقین سے پی ایس ایل سانگ لانے کا وعدہ کیا اور پھر اسکا ٹیزر بھی جاری کر دیا۔ پی ایس ایل فائیو  کے تھیم سانگ پرشائقین کی ناپسندیدگی بارے ایک انٹرویو میں گلوکار علی عظمت نے علی ظفر کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کمپین چلانے کیلئے بلاگرز کی خدمات حاصل کررکھی ہیں جس کے جواب بھی علی ظفر نے انتہائی دلچسپ اندازمیں دیا تھا۔ ادھر علی ظفر کے پرومو کو بھی شائقین نے پسندیدگی کی سند دیدی ہے۔ علی ظفر کا گایا گانا اب کھیل جمے گا کو اب تک پاکستان سپر لیگ کاسب سے مقبول ترین تھیم سانگ سمجھا جاتا ہے۔