Wednesday, September 28, 2022

علی ظفر نے اپنا تھیم سانگ "میلہ لوٹ لیا" لانچ کر دیا

علی ظفر نے اپنا تھیم سانگ "میلہ لوٹ لیا" لانچ کر دیا
 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے تھیم سانگ "تیار ہے" کے مقابلے میں علی ظفر نے اپنا تھیم سانگ "میلہ لوٹ لیا" لانچ کر دیا۔ علی ظفر نے اپنے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی ڈانس مووز کو ویڈیو کا حصہ بنایا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے کسی نے گانے کو پسند کیا تو کوئی اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتا نظر آرہا ہے ۔ واضح رہے علی ظفر نے گلوکار علی عظمت  کے  خود پر الزام کے جواب میں تھیم سانگ ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔