Thursday, September 29, 2022

علی ظفرکا پی ایس ایل تھیم سانگ کل ریلیز کرنے کا اعلان

علی ظفرکا پی ایس ایل تھیم سانگ کل ریلیز کرنے کا اعلان
لاہور (92 نیوز) معروف گلوکار علی ظفر کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے، علی ظفر نے اتوار کی شام کو اپنا پی ایس ایل تھیم سانگ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ گلوکار علی ظفر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شائقین کی جانب سے ملنے والے پیار پر ان کا شکر گزار ہوں۔ ویڈیو پر بڑی محنت کی ہے، 4 روز سے ویڈیو کی ایڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو کالجز میں جاکر ویڈیو کو شوٹ کیا ہے، طلبہ کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوز کو بھی پی ایس ایل تھیم سانگ  ویڈیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔