Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کا کوئی سراغ نہ مل سکا

علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کا کوئی سراغ نہ مل سکا
February 15, 2021

سکردو (92 نیوز) علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے نو روز گزر گئے۔ سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ طیارے سے فوٹو گرافک سروے کیا گیا لیکن کوہ پیماؤں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

علی سدپارہ اور دو غیرملکی کوہ پیمائوں کی تلاش کے لئے بڑا آپریشن 9 ویں روز بھی جاری رہا۔ کے ٹو ورچول اینڈ فزیکل بیس کیمپ کے معاونین کے مطابق علی سدپارہ اور لاپتہ ساتھیوں کی تلاش کے لئے کوہ پیمائی کی تاریخ کا غیر معمولی سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران سینکڑوں سٹلائٹ تصاویر کے ذریعے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ ایف 16 طیارے سے فوٹو گرافک سروے کیا گیا۔

بڑے آپریشن کے دوران سنتھٹک آپرچر ریڈار ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی معلومات حاصل کیں گئیں۔ اس ٹیکنالوجی سے سلپنگ بیگ، ٹینٹ اور سلپنگ پیڈذ کی نشاندہی ہوئی۔ کے ٹو ورچول اینڈ فزیکل بیس کیمپ کے معاونین نے پاک آرمی ، صوبائی حکومت، زمینی سرچ ٹیم میں شامل کوہ پیماوں امتیاز سدپارہ اور اکبر سدپارہ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ علی سدپارہ اور دو غیرملکی کوہ پیما پانچ فروری کو کے ٹو سمٹ کرکے واپس آرہے تھے کہ  بوٹل نیک میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ کوہ پیما بوٹل نیک کو موت  کی وادی بھی قرار دیتے ہیں۔