Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اپوزیشن کی حکمت عملی کا آئینہ ہے ، فیاض الحسن چوہان

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اپوزیشن کی حکمت عملی کا آئینہ ہے ، فیاض الحسن چوہان
March 3, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور غلام آفریدی کی چیٹ اپوزیشن کی سینیٹ حکمت عملی کا آئینہ ہے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ہمیشہ انہیں چور راستوں سے اقتدار میں آتی رہیں ، مذکورہ ویڈیو اور چیٹ لیک ہونے سے وزیراعظم عمران خان کا مؤقف ایک دفعہ پھر سچ ثابت ہوا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  ایسے غیر جمہوری اور مذموم اقدامات کا راستہ روکنا ہی وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،چاہئے تو یہ تھا کہ اپوزیشن اپنی ان حرکات پر شرمندہ ہوتی۔