پشاور: ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیدی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے ملک کو بند کر دیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا کہ جیل میں بانی تحریک انصاف کو سہولتیں نہیں دی جا رہیں،کبھی سیل کی بجلی بند کردی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا، حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ان کے ساتھ بد ترین رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انی پی ٹی آئی سےغداری کرنےوالوں کی جماعت میں کوئی گنجائش نہیں، ہماری پارٹی میں نظریاتی لوگ ہیں جو نظریہ کےساتھ کھڑےہیں اور وہ وقت دورنہیں جب ہمیں اپنی منزل مل جائے گی۔
واضح رہے گذشتہ روز علیمہ خان نے کہا تھا کہ پتا نہیں بانی پی ٹی آئی کوکیا دیا گیا کہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، تین اکتوبرسے سیل میں بند کیا ہواتھا اور ورزش کیلیے سائیکل نہیں دی جارہی۔