Tuesday, February 7, 2023

علیم ڈار کی ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی ڈبل سنچری مکمل

علیم ڈار کی ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی ڈبل سنچری مکمل
 لاہور (92 نیوز) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار کی ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی ڈبل سنچری مکمل ہو گئی۔ پی سی بی نے علیم ڈار کو امپائرنگ کی ڈبل سنچری مکمل کرنے پر مبارکباد  دی۔ علیم ڈار دنیا کے تیسرے 200 ون ڈے میچز میں امپائرنگ کرنے والے امپائر بن گئے۔ منکسرالمزاج ،چہرے پر دھیمی مسکراہٹ اور خوبصورت داڑھی سجائے یہ ہیں امپائرنگ کے ماتھے کا جھومرعلیم ڈار ،جنہوں نے کیرئیر کا 200 واں ون ڈے میچ سپروائز کرانے پر پی سی بی ،آئی سی سی ،فیملی،مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ علیم ڈار نے کہا 2011 کا ورلڈ کپ ،ایشز سیریز، برائن لارا کے ٹیسٹ میں ریکارڈ 400 رنز بنانے والا میچ  انکے یاد گار لمحات میں شامل ہے۔ جنوبی افریقا کے سابق امپائر روڈی کورٹزن  نے سب سے زیادہ  209 ون ڈے میچ سپروائز کیے ہیں۔ علیم ڈار کا دوسرا نمبر ہے۔