Sunday, January 29, 2023

علیم ڈارکا ڈیم فنڈز میں 10ہزار ڈالرز دینے کا اعلان

علیم ڈارکا ڈیم فنڈز میں 10ہزار ڈالرز دینے کا اعلان
لاہور ( 92 نیوز ) بھارت کا آبی جارحیت کےذریعے پاکستان کو بنجر بنانے کا خواب کبھی پورا نہ ہو گا ، پاکستانی عدالت اور حکومت کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے مسئلے کو اٹھایا گیا تو قوم کے ہر طبقہ کی جانب سے  لبیک کہا گیا۔ پاکستانی سیاستدانوں ، حکمرانوں ،  سرکاری اور نجی بینکوں ، کمپنیوں کے ملازمین کے بعد  کھیلوں کے شعبوں سے وابستہ افراد نے بھی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے ڈیم فنڈز کیلئے 10 ہزار  ڈالر دینے کااعلان کر دیا۔ متعدد بار بیسٹ امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے علیم خان نے  خود بھی ڈیم فنڈز کیلئے  بھاری رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور قوم سے بھی اپیل کی کہ  اپنی آنے والی نسلوں کیلئے پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ لینا چاہئے ۔