Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علیم خان کے ستائے لوگ احتجاج کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے

علیم خان کے ستائے لوگ احتجاج کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے
July 31, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے ستائے ہوئے اسلام آباد  کے نواحی علاقے ملوٹ کے رہائشی بنی گالہ پہنچ گئے مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ انصاف کانعرہ لگانے والو ہمیں انصاف دو۔ تفصیلات کےمطابق بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج معمول بن گیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے خلاف اِسلام آباد کے مضافاتی علاقے ملوٹ  کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علیم خان اِن کے علاقے میں ہاوسنگ سوسائٹی بنا رہے ہیں جس کیلئے علیم خان آُنکی زمینوں پر قبضے کرارہا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انکی بات کوئی نہیں سن رہا پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان انہیں انصاف فراہم کریں۔