Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علیمہ خان سے عدالت جو کرنا چاہتی ہے عمران خان رکاوٹ نہیں بنے گا ، فردوس شمیم

علیمہ خان سے عدالت جو کرنا چاہتی ہے عمران خان رکاوٹ نہیں بنے گا ، فردوس شمیم
June 12, 2019
کراچی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے علیمہ خان سے عدالت جو کرنا چاہتی ہے عمران خان رکاوٹ نہیں بنے گا۔ ہماری پارٹی میں کوئی بلا وجہ بلاول یا بلاوجہ آصفہ بھٹو نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آغاز سے ہی ہنگامہ خیز رہا۔ اپوزیشن ارکان کی پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی درخواست مسترد کرنے پر اسپیکر آغا سراج درانی اور حلیم عادل شیخ کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنے خطاب میں اجلاس کی ریکوزیشن پر دستخط کرنے والوں کا معاملہ اٹھایا۔ اپوزیشن لیڈر کا جارحانہ انداز اور بڑھا تو اسپیکر نے مائیک بند کرا دیا جس پر اپوزیشن ارکان پلے کارڈز اٹھا کر نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ ایوان میں آصف زرداری کی گرفتار کے خلاف مذمتی قرار داد بھی پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے جام مدد علی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہےکہ آصف زرداری کے خلاف سیاسی بنیاد پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے ،فوری رہا کیا جائے۔ دوسری طرف اپوزیشن لیڈ رفردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر  سندھ اسمبلی پر کھل کر تنقید کی اور انھیں نیب زدہ قرار دیا۔ فردوس شمیم نقوی مزید بولے ایک ایسا شخص ہم مسلط کیا گیا ہے جو اسپیکر کے منصب پر بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو چکا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔