Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علما مشائخ کمیٹی کی آج رات سعد رضوی سے ملاقات متوقع

علما مشائخ کمیٹی کی آج رات سعد رضوی سے ملاقات متوقع
October 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) علما مشائخ کی 12 رکنی کمیٹی کی کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے سلسلے میں آج رات سعد رضوی سے ملاقات متوقع ہے۔ 

صاحبزادہ حامد رضا کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں حامد سعید کاظمی، ثروت اعجازقادری، پیر امین مانکی شریف، جلیل شرقپوری، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کالعدم جماعت کے مطالبات سنے گی اور انہیں حکومت کے سامنے رکھے گی۔ سعد رضوی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات خفیہ مقام پر ہوگی۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے علما مشائخ پر اعتماد کا اظہار کیا، بولے پرامید ہیں کہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔