Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

علمائے کرام کی عمرہ زائرین کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پی آئی اے ملازمین اور حکومت سے معاملے کا فوری حل نکالنے کی اپیل

علمائے کرام کی عمرہ زائرین کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پی آئی اے ملازمین اور حکومت سے معاملے کا فوری حل نکالنے کی اپیل
February 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کی منسوخی کا آج پانچواں روز تھا۔ اب تک ڈیڑھ سو کے قریب فلائٹس منسوخ ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ علمائے کرام نے عمرہ زائرین کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پی آئی اے ملازمین اور حکومت دونوں سے معاملے کا فوری حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کی منسوخی کے مسلسل پانچویں روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کے داخلے کے پاس منسوخ کر دیئے گئے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے کی چھٹیاں بند کر کے ان کی ڈیوٹی کا دورانیہ بھی کئی کئی گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔ جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم مفتی راغب نعیمی بھی کراچی سے واپس لاہور آئے تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت اور پی آئی اے ملازمین دونوں کی توجہ عمرہ زائرین کی مشکلات کی جانب مبذول کرائی۔ پی آئی اے کے حالیہ بحران کا فائدہ اٹھانے سے نجی ایئرلائنز اب بھی باز نہیں آ رہیں۔ پچیس چھبیس ہزار روپے والا لاہور کراچی ریٹرن ٹکٹ ابھی بھی تیس سے پینتیس ہزار روپے سے کم نہیں مل رہا۔