Monday, September 26, 2022

علامہ منیر احمد یوسفی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ، مقدمہ درج

علامہ منیر احمد یوسفی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ، مقدمہ درج
لاہور ( 92 نیوز ) 92نیوز کے پروگرام صبح نور کے مستقل مہمان علامہ منیر احمد یوسفی  پر قاتلانہ حملہ کیا گیا مگر خوش قسمتی سے علامہ منیر احمد حملے میں محفوظ رہے ۔ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ علامہ منیر احمد یوسفی نمازفجر کےوقت لاہور کےعلاقے چائنہ اسکیم میں اپنےگھرسے نکلے تو نامعلوم شخص نے اینٹوں سے حملہ کردیا۔علامہ منیر احمد یوسفی نے واپس گھر میں داخل ہو کرجان بچائی ۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے تھانہ گجر پورہ میں درج کر لیا گیا ۔ علامہ منیر احمد یوسفی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم کو جلد  گرفتار کرنے اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔دوسری طرف علما و مشائخ نے واقعہ کی پرزور مذمت کی اور پولیس سے ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ علما و مشائخ نے پولیس کے خلاف احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا بھی کہہ دیا۔