Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

علامہ محمد اقبالؒ کا آج 144 واں یوم پیدائش، پاکستان نیوی نے گارڈز کے فرائض سنبھا لیے

علامہ محمد اقبالؒ کا آج 144 واں یوم پیدائش، پاکستان نیوی نے گارڈز کے فرائض سنبھا لیے
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مصور پاکستان، شاعرمشرق، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا آج 144 واں یوم پیدائش ہے، مزار اقبال پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، گورنر پنجاب، ڈی جی ینجرز پنجاب اور دیگر نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک رینجرز نے گارڈز کے فرائض پاکستان نیوی کے سپرد کیے۔ بینڈ کی دھنوں پر مخصوص انداز سے چلتے ہوئے پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر پوزیشن سنبھالی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ چودھری محمد سرور نے مہمانوں کی کتاب میں تاثراب بھی قلمبند کیے۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال بھی مزار اقبال پہنچے اور فاتحہ خوانی کی، تاثرات بھی قلمبند کیے۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل شہباز خان نے بھی حاضری دی اور کورکمانڈر لاہور کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 144 ویں یوم پیدائش پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا بھی کی۔