Wednesday, December 7, 2022

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ، فلائٹ آپریشن متاثر

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ، فلائٹ آپریشن متاثر
  لاہور(92نیوز)لاہور ایئرپورٹ پر بجلی کا بریک ڈائون، فلائٹ آپریشن متاثر،جنریٹر بھی نہ چل سکے جس سے آمد وروانگی لاونجز سمیت ہر جانب اندھیرا چھا گیا۔ تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا جس سےمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ کا کارگو آفس بھی بریک ڈاون کے باعث اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ ایئرپورٹ پر جنریٹر چلانے سے بھی بجلی پوری طرح فعال نہ ہو سکی۔ بالآخرسات منٹ کی تگ و دو کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔