Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
February 13, 2018

کابل (92 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں ہونے والی چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت  کی ۔کانفرنس میں باہمی سلامتی کے چیلنجز سے متعلق معاملات ، باہمی تعلق بہتر بنانے اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل چیف آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کاراستہ افغانستان سےگزرتاہے۔ خطےکی ترقی اجتماعی طور پر ممکن ہے انفرادی نہیں ۔ پاکستان نے اپنی سر زمین سے تمام دہشت گرد ٹھکانوں کا خاتمہ کر دیا۔بچے کچھے دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی آڑ اور موثر سرحدی سیکیورٹی تعاون کے فقدان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیگا اور دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔

سپہ سالار نے کہا آپریشن ردالفساد باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جاری ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے تسلسل اور دیرپا تعاون یقینی بنانا ہو گا۔ اِس سلسلے میں پاکستان ہر طرح سے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

 چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈرز ، افغان ، قازقستان، کرغز، تاجک، ترکمان اور ازبک افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔