Thursday, September 19, 2024

علاؤالدین مری نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر

علاؤالدین مری نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر
June 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) علاؤالدین مری نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر ہو گئے۔ علاؤالدین مری کے نام کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا۔ ،علاؤالدین مری کا نام حکومت کی جانب سےدیا گیاتھا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان لندن میں کاروبارکرتے ہیں، تعلق مستونگ سے ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام زیر غور کیا گیا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 6 اجلاسوں کے بعد بھی کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکے ۔ مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو ، میر سرفراز بگٹی اور جعفر مندوخیل شامل کیئے گئےجبکہ اپوزیشن کی نمائندگی عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مولانا عبدالواسع نے کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے کہا کہ آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعلی کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس بھیجا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر علاؤالدین مری کو نگران وزیر اعلی بلوچستان مقرر کر دیا ۔