Saturday, July 27, 2024

عظیم موسیقار نثار بزمی کو دار فانی سے کوچ کئے 13 سال بیت گئے

عظیم موسیقار نثار بزمی کو دار فانی سے کوچ کئے 13 سال بیت گئے
March 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) مدھر دھنوں سے پاکستانی فلموں کو دنیا بھر میں پہچان دینے والے نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔ لازوال دھنوں کے خالق نثار بزمی نے کیرئر کا آغاز بھارتی فلم جمنا پار سے کیا جو 1946 میں ریلیز ہوئی۔ انہوں نے ہمسایہ ملک میں 40 سے زیادہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ 1960 میں یہ نامور موسیقار پاکستان آگیا اور پہلا گانا محبت میں تیرے سر کی قسم فلم، ‘ایسا بھی ہوتا ہے’ کے لیے کمپوز کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ نثار بزمی نے 64 پاکستانی فلموں کی موسیقی ترتیب دی جس کی سحر انگیز دھنوں پر احمد رشدی ،مہدی حسن،ملکہ ترنم نور جہاں جیسے منجھے ہوئے گلوکاروں کے ساتھ رونا لیلی اور اخلاق احمد نے بھی اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ انکی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ عظیم شخصیت کا مالک یہ انسان 22 مارچ 2007 کو خالق حقیقی سے جا ملا ۔ نثار بزمی تو اب ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی دھنیں آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔