عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ حسین ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا
لاہور (92 نیوز) عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ حسین ؒ المعروف حضرت مادھو لال حسین ؒ کے چار سو تیسویں سالانہ عرس”میلہ چراغاں “ کی سالانہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔
صوبائی وزیر اوقاف سید زعیم حسین قادری نے مزار پر چادر پوشی سے تین روزہ عرس تقریبا ت کا افتتاح کیا ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حضرت مادھو لال حسین کی تعلیمات ہمیں محبت اور امن کا درس دیتی ہیں ۔
دور دراز سے آئے زائرین نے کہا کہ حضرت مادھو لال حسین اللہ کے ولی تھے ۔ ان کی تعلیمات مشعل راہ ہیں ۔
حضرت مادھو لال حسین کے عرس کی تقریبات مزید دو روز جاری رہیں گی ۔