Saturday, July 27, 2024

عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات شروع

عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات شروع
December 13, 2018
کوٹ مٹھن شریف (92 نیوز) برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کا 121 واں عرس کوٹ مٹھن شریف میں شروع ہو گیا۔ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ ناصرف ایک ولی کامل تھے بلکہ ایک انقلابی شاعر بھی تھے۔ آپ نے عربی، سندھی، پنجابی، سرائیکی، اردو، فارسی اور برج بھاشا زبانوں میں شاعری کی۔ راجن پور کے قدیم ترین تاریخی شہر کوٹ مٹھن شریف میں آپ کا مزار ہے۔ مزار پر دور دور سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔