Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عظیم برطانوی موٹرسائیکلسٹ جیف ڈیوک بانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے، تینتیس گراں پری مقابلے اور چھے بار ٹی ٹی چیمپئن رہے

عظیم برطانوی موٹرسائیکلسٹ جیف ڈیوک بانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے، تینتیس گراں پری مقابلے اور چھے بار ٹی ٹی چیمپئن رہے
May 3, 2015
برطانیہ (ویب ڈیسک) چھے بار موٹرسائیکل چیمپئن رہنے والے برطانیہ کے عظیم موٹرسائیکلسٹ جیف ڈیوک بانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جیف ڈیوک کا انتقال آئزلز آف مین میں ہوا جہاں انہوں نے پچاس کی دہائی میں چھے بڑی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ اس زمانے میں موٹرسائیکل سازی اور موٹرسائیکل ریسنگ میں برطانیہ کا راج تھا۔ جیف دی ڈیوک کے نام سے معروف تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئر میں 33بار گرینڈ پری مقابلے جیتے۔ جنگ عظیم دوم کے بعد انہیں انیس سو اکاون میں سپورٹس مین آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے سینٹ ہیلنز میں پیدا ہونے والے ڈیوک دوسری جنگ عظیم میں موٹرسائیکل ڈسپیچ رائیڈر کے طور پر کام کرتے رہے اور پھر موٹرسائیکل ریسنگ سے وابستہ ہو گئے اور انیس سو پچاس میں ٹی ٹی ریس جیتی اور اٹلی کی گلیرا فیکٹری سے منسلک ہونے سے پہلے اور بعد میں تین تین ٹی ٹی مقابلے جیتے اور تین سو پچاس سی سی اور پانچ سو سی سی موٹرسائیکل کے چیمپئن رہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔