Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عظیم باکسر محمد علی کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے

عظیم باکسر محمد علی کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے
June 3, 2019
نیو یارک  ( 92 نیوز) عظیم باکسر محمد علی کلے کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے ،،کنگ آف دی رنگ نےکئی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،شہرہ آفاق باکسر نے 61فائٹس میں حصہ لیا جن میں سے  56میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف پانچ میں شکست کا سامنا ہوا۔ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، جس کا نام  سنتے ہی بڑے بڑے حریف خوفزدہ ہو جاتے  ، دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے تین سال ہو گئے۔ محمد علی 1942کو امریکہ کے شہر لوئی ویل میں پیدا ہوئے،شہرہ آفاق باکسر کاپیدائشی نام کیشیئس مارسیلس کلے  تھا، انھوں نے 1960میں اسلام قبول کر کے اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔ محمد علی نے 18 برس کی عمر میں1960میں  روم  اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر باکسنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ محمد علی نے اپنے کیر ئیر میں 61فائٹس لڑیں، 56میں فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ ان کے حریفوں کو صرف پانچ میں کامیابی حاصل ہوئی ۔  لیجنڈ باکسر نے 37بار حریف باکسرز  کو ناک آؤٹ کیا۔ عظیم باکسر محمد علی74سال کی عمر میں 3جون 2016 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔