Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عطا محمد مانیکا وزارت سے مستعفی

عطا محمد مانیکا وزارت سے مستعفی
July 18, 2017

لاہور(92نیوز)پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کی  رپورٹ آنے کے بعد حکومت وقت کی مشکلات میں مسلسل اضافہ پنجاب کے صوبائی وزیر مال  عطا محمد مانیکا  نے تحریری طور پر اپنا استعفی وزیر اعلی سیکریٹریٹ بھجوادیا۔

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد مسلم لیگ نون کی حکومت مسلسل مشکلات کے گرداب میں ہے ۔ ایسے میں   پنجاب کے وزیر مال میاں عطا محمد مانیکا  نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے اپنا تحریری استعفا وزیر اعلی سیکرٹریٹ بھجوا دیا جبکہ وزیراعلی پنجاب نے ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔ میاں عطا مانیکا اپنی وزارت میں اختیارات نہ ملنے پر ناراض تھےاورمسلم لیگ ق کے فارورڈ بلاک کے بانی تھےاورپچھلے دور حکومت میں وزیراعلی پنجاب کی اسمبلی میں اکثریت ان ہی کے فارورڈ بلاک کی مرہون منت تھی۔