Tuesday, October 4, 2022

عطا تارڑ کورونا کا شکار ، ملنے والوں کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

عطا تارڑ کورونا کا شکار ، ملنے والوں کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ  بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، ٹوئٹر پیغام میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جنہوں نے ان سے ملاقاتیں کی ہیں وہ بھی اپنا ٹیسٹ کرالیں۔

کورونا وائرس ہر خاص و عام کیلئے یکساں طور پر خطرناک ثابت ہونے لگا، ملک بھر میں کئی اہم شخصیات بھی کورونا کا شکار ہورہی ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ  بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔

عطا تارڑ  نے ٹوئٹر پیغام میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جنہوں نے ان سے گزشتہ دنوں کے دوران ملاقاتیں کی ہیں وہ بھی اپنا ٹیسٹ کرالیں اور خیال رکھیں تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال سے بچاجاسکے۔

عطاء تارڑ نے گزشتہ دنوں لیگی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر نیوز کانفرنس کی تھی ، ان کے ہمراہ عظمیٰ بخاری اور دیگر رہنما موجود رہے، مریم اورنگزیب سے بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں اور امکان ہے کہ شہبازشریف سے بھی ملے ہوں گے۔

عطا تارڑ  کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کو بھی نہ صرف ٹیسٹ کرانا ہوں گے بلکہ ان لوگوں کو بھی ٹیسٹ کرانے چاہئیں جنہوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔