Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو کر لندن چلے گئے

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو کر لندن چلے گئے
August 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)۔تحریک انصاف پر اختلافات کے سائےاور بھی گہرے ہوگئے ہیں اور ناراض رہنماؤں کی فہرست میں ایک اور بڑا نام شامل ہوگیا ہے ۔ مشہور فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی قیادت سے ناراض ہو کر لندن چلے گئے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق معروف کلوکا ر کو عبید اللہ شادی خیل کو شمالی پنجاب کا جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر امجد کو میانوالی کا صدر بنانے پر تحفظات تھے جس کا انہوں نے پارٹی قیادت سے اظہار بھی کیا تاہم پارٹی قیادت نے ان کے تحفظات کو سنجیدہ نہیں لیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر لندن پدھار گئے  ۔ واضح رہے کہ عطاء اللہ عیسٰی خیلوی انیس سو ستانوے سے تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور پارٹی کیلئے کروڑوں کی  فنڈریزنگ بھی کی ہے ۔