Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عطاء اللہ تارڑ ڈسکہ سے گرفتار و رہا، فردوس عاشق نے گرفتاری ڈرامہ قرار دیدی

عطاء اللہ تارڑ ڈسکہ سے گرفتار و رہا، فردوس عاشق نے گرفتاری ڈرامہ قرار دیدی
February 12, 2021

ڈسکہ (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ ڈسکہ سے گرفتار و رہا۔ عطاء اللہ تارڑ ضمنی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں ڈسکہ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق عطاء تارڑ کی گاڑی میں اسلحہ موجود تھا تاہم گرفتاری کے تھوڑی دیر کے بعد پولیس نے انہیں رہا بھی کردیا۔

پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں موجود اسلحہ کے لائسنس چیک کرنے گاڑی کو روکا گیا۔ عطا تارڑ کو کسی نے گرفتار نہیں کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا لیگی رہنماء نے زبردستی پولیس موبائل میں بیٹھ کر گرفتاری کا تاثر دیا، یہ سستی شہرت کیلئے یہ ن لیگ کی رنگ بازی کا شاہکار واقعہ ہے، گرفتاری نہیں ہوئی تو رہا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا، عطاء اللہ تارڑ اور عابد رضا سیاسی افراتفری پھیلانے گئے تھے، عوام کو گمراہ کرنے کی سازشوں کو ہم ضرور بے نقاب کریں گے۔