Saturday, July 27, 2024

عشرت العباد کیخلاف کرپشن پرتحقیقات شروع ہونے کا امکان

عشرت العباد کیخلاف کرپشن پرتحقیقات شروع ہونے کا امکان
February 6, 2017

کراچی (92نیوز) سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے خلاف مبینہ کرپشن پر تحقیقات شروع ہونے کا امکان۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ طور پر دستاویزات جمع کرنا شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن میں گرفتار ملزمان نے تفتیش میں مبینہ طور پر سابق گورنر کا نام لیا ہے۔

چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان نے بھی مبینہ طور پر عشرت العباد کانام لیا ہے۔ امکان ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان 10 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔