Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عزیز میمن کیس کے اہم ملزم نذیرسہتو کا اعتراف جرم

عزیز میمن کیس کے اہم ملزم نذیرسہتو کا اعتراف جرم
May 29, 2020
نوابشاہ (92 نیوز) نوشہروفیروز کے مقتول صحافی عزیز میمن کیس کے اہم ملزم نذیرسہتو نے اعتراف جرم کرلیا۔ جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ قتل کا ماسٹر مائنڈ مشتاق سہتو ہے۔ نوشہروفیروز کے مقتول صحافی عزیز میمن کا کیس کے اہم ملزمان بالآخر قانون کی گرفت میں آگئے۔ اہم ملزم نذیر سہتو نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم کا ڈی این اے بھی مقتول سے میچ کر گیا۔ جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے قتل کی وجہ دشمنی قرار دے دی، نوابشاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کیس میں سیاسی عناصرکے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ قتل کا ماسٹرمائنڈ مشتاق سہتو ہے،جسکی گرفتاری کے بعد مزید حقائق منظرعام پر آئیں گے۔ غلام نبی میمن مزید بولے ملزمان نے بڑی پلاننگ کے ساتھ عزیز میمن کا قتل کیا،نذیرسہتو، فرحان اور امیر سہتوکو گرفتارکرلیا ہے۔ ماسٹر مائنڈ مشتاق سہتو سمیت 5 ملزمان ابھی تک روپوش ہیں۔ جے آئی ٹی سربراہ کا کہنا تھا یہ ایک بلائنڈ مڈر کیس تھا، جسے منطقی انجام تک پہنچانے میں ایس ایس پی نوابشاہ نے اہم کردارادا کیا، میرا اور میری ٹیم کا دل مطمئن ہے ہم نے اصل ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔