Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد ہوشربا انکشافات منظرعام پر آنے لگے

عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد ہوشربا انکشافات منظرعام پر آنے لگے
February 1, 2016
کراچی(92نیوز)لیاری گینگ وارکےسرغنہ عزیربلوچ کی گرفتاری کےبعدہوشرباانکشافات منظرعام پر آرہےہیں،جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ماہانہ ایک ارب روپےکماکرچودہ کروڑروپے بڑی سیاسی جماعت کےبڑے رہنماؤں کو فراہم کرتا تھا۔ تفصیلات کےمطابق خوابوں کی دنیا دکھانےوالےبالی ووڈ کےکہانی نویس بھی لگتا ہےاپنی فلموں کااسکرپٹ پاکستانی گینگسٹرزسے لکھواتےہیں،ایسا ہی ہواعزیربلوچ کےمعاملےمیں۔ گرفتاری کےبعدانکشافات کاسلسلہ شروع ہواتومعلوم ہواکہ ممبئی والوں کااسکرپٹ بھی عزیربلوچ لکھتاہے جوا منشیات اغوا برائےتاوان غرض کونساایسا جرم جوعزیراینڈکمپنی نےنہ کیاہو۔ عزیربلوچ کا کہناہےکہ جرائم کی دنیا سےماہانہ لگ بھگ ایک ارب روپے کاکالا دھن حاصل کیاجاتاتھااوراس میں سےچودہ کروڑ جاتےتھےبڑی سیاسی جماعت کےبڑوں کو تاکہ بڑےگھرکاخرچہ پانی چلتا رہےمہینےکی چودہ فیصد آمدنی نےبڑےگھرکےمکینوں کی آنکھوں پرپٹی باندھ دی اورانہوں نےعزیربلوچ کےہاتھ مزیدمضبوط کئے۔ عزیربلوچ کا یہ بھی کہنا ہےکہ ارشد پپو کےقتل کی منصوبہ بندی پیپلزپارٹی کےرہنما قادرپٹیل نےکراچی پولیس کی مدد سے کی اورارشد پپوکوگھیرنےکیلئےجگہ کاانتخاب ہوا ڈی ایچ اےکراچی کےفلیٹ میں جہاں شراب اورشباب کی محفل میں ارشد پپوکومدہوش کیااورپھراس کوقتل کر نےکےبعداس کےسرسے فٹبال کھیلی اورلاش کوجلادیا۔ عزیربلوچ کےانکشافات ابھی شروع ہوئےہیں اوران سےطاقت کےایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے،آنےوالا وقت اور بےرحم ہے،جوکئی پردہ نشینوں کوبےنقاب کردےگا۔