Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عزیر بلوچ کی گرفتاری‘ پیپلزپارٹی اب واقعی لپیٹ میں آ گئی: شیخ رشید

عزیر بلوچ کی گرفتاری‘ پیپلزپارٹی اب واقعی لپیٹ میں آ گئی: شیخ رشید
January 30, 2016
راولپنڈی (92نیوز) عزیربلوچ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج کا دن واقعی اہم ہے۔ پیپلز پارٹی واقعی لپیٹ میں آگئی ہے۔ آنے والے چند مہینے بتائیں گے کہ سندھ حکومت کیا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذولفقار مرزا بھی اس وقت کی اہم شخصیت ہیں‘ بہت ساری باتیں ذوالفقار مرزا بھی جانتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہناہ خالد‘ بابا لاڈا یہ تو سب ڈکیتوں کی شہنشاہ ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ رینجرز کو حکومت کی سپورٹ نہیں وہ اپنے طور ہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جنرل راحیل شریف نے جتنی لمبی میٹنگ کی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب پنجاب کی طرف بھی حرکت ہو سکتی ہے‘ سیاست اب نئے موڑ پر آکھڑی ہوئی ہے۔