Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عزیر بلوچ کا ' نامہ اعمال ' کھلنے لگا

 عزیر بلوچ کا ' نامہ اعمال ' کھلنے لگا
February 1, 2016
کراچی (92نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے آڈیو ویڈیو بیانات مرتب کرنا شروع کر دیے۔ ملزم کے مختلف ٹی وی چینلز کو دیے گئے بیانات جمع کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے لیاری گینگ وار کے ڈان عزیر بلوچ کے میڈیا کو دیے گئے بیانات کا ریکارڈجمع کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے پاکستان مخالف بیانات کو بھی یکجا کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے لیاری آپریشن کے دوران دیے گئے بیانات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کے فون کالز کی ریکارڈنگز بھی حاصل کرلی ہیں۔ بیشتر ٹیلی فون کالزمیں عزیر بلوچ مجرمانہ کارروائیوں کے حکم جاری کررہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر کے آڈیو ویڈیو بیانات اور ریکارڈنگز کو اس کے خلاف بطور ثبوت استعمال کیا جائے گا۔