Saturday, July 27, 2024

عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اہم سیاسی شخصیات سے تعلقات کا انکشاف کر دیا

عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اہم سیاسی شخصیات سے تعلقات کا انکشاف کر دیا
February 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عزیر جان بلوچ نے تحقیقات کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے  تعلقات کا انکشاف کر دیا تحقیقاتی اداروں نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عزیر بلوچ کے سرپرستوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ سے تفتیش کے دوران تحقیقاتی اداروں نے اس کے سیاسی سر پرستوں کا پتہ لگا لیا ہےعزیر بلوچ نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا ہے کہ اسے  فریال تالپور،عبدالقادر پٹیل،ثنیہ بلوچ کی حمایت حاصل رہی،جبکہ ذوالفقار مرزا،نبیل گبول،جاوید ناگوری کے ساتھ بھی عزیر بلوچ کے  گہرے مراسم رہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے عزیر بلوچ کے چشم کشا انکشافات کے بعد  وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے.وفاقی حکومت کو عزیر بلوچ کے بتائے گئے  نام فراہم کئے جائیں گے،اور شواہد کی روشنی میں عزیر بلوچ کے سیاسی  سر پرستوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جائے گی، وزارت داخلہ سے استدعا کی جائے گی کہ ان سیاسی سرپرستوں کے نام جلد از جلد ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔