Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عزیربلوچ اور چاند نیازی پر فرد جرم عائد

عزیربلوچ اور چاند نیازی پر فرد جرم عائد
December 11, 2016

 کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے الزام میں لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اور سابق ایس ایچ او چاند نیازی پر فرد جرم عائد  کردی ۔ ملزم عزیر بلوچ اور چاند نیازی نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق قتل ، اقدام قتل  ، اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں گرفتار  لیاری گینگ وار کے ڈان  عزیرجان بلوچ اور سابق ایس ایچ اور چاند نیازی پر پر فرد جرم عائد کردی ۔  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو کے قتل کے مقدمے میں ملزموں پر فرد جرم عائد کی ۔ تاہم ملزم عزیر بلوچ اور چاند نیازی نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ پولیس کےمطابق ملزموں نے تھانہ کلا کوٹ میں 2013 میں ارشد پپو کو قتل کیا ۔ مقدمے میں رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ سمیت بیس ملزم گرفتار ہیں ۔ عدالت نے بیس دسمبر کو مقدمے کے گواہوں کو طلب کرلیا  ۔ عزیر بلوچ کو تیس جنوری دوہزار سولہ کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا  ۔ عزیر بلوچ کے خلاف مختلف عدالتوں میں سنگین جرائم کے پچپن مقدمات زیر سماعت ہیں ۔