Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عزم پاکستان پریڈکودیکھنےکےلئےزندہ دلان لاہورکاسمندرامڈآیا

عزم پاکستان پریڈکودیکھنےکےلئےزندہ دلان لاہورکاسمندرامڈآیا
March 23, 2015
لاہور(92نیوز)عزم پاکستان پریڈ کو دیکھنے کے لیے زندہ دلان لاہور کا ایک سمندر امڈ آیا۔ شہریوں کا یوم پاکستان کے موقع پر جوش و خروش دیدنی تھا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی عزم پاکستان پریڈ لبرٹی چوک مین بلیوارڈ گلبرگ سے شروع ہوکر منی مارکیٹ چوک تک گئی اور پھر وہاں سے واپس لبرٹی چوک پہنچی۔ پریڈ کے دوران شہری فلوٹس پر بیٹھے فنکاروں کے مخصوص رقص سے محظوظ ہوتے رہے۔ پریڈ میں مختلف محکموں کے فلوٹس نے بھی شرکت کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پریڈ سے نہ صرف ان کے حوصلوں کو ایک نیا ولولہ ملتا ہے بلکہ نئی نسل کو ملکی تاریخ سے آگاہی ملنے کے ساتھ ساتھ وطن سے محبت کے اظہار کا موقع بھی ملتا ہے۔ شہری گاہے بگاہے ملی نغموں پر رقص کرتے اور ترانے گاتے نظر آتے رہے۔ عزم پاکستان پریڈ کی تقریب ایک میلے کی شکل اختیار کر گئی۔ خواتین سمیت بچے، بوڑھے اور جوان اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ اس سے محظوظ ہوتے رہے۔ 1 2 3  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔