عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے مختلف ایشوز پر اجلاس شروع

قاہرہ(ویب ڈیسک )مصر میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا مختلف ایشوز پر اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔
دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس کی صدارت اردن کے وزیر خارجہ نصیر الجودا کررہے ہیں۔
ممکنہ طور پر اس میٹنگ میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی انٹرنیشنل کرائم کورٹ میں چلنے والے مقدمے میں فلسطین کی حمایت کی جائے گی ۔
عراق میں داعش کی جانب سے آثار قدیمہ کو مسمار کرنے کی مذمت بھی کی جائےگی ۔
علاوہ ازیں وزرائے خارجہ شام کے تنازع کوپرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے ۔