عرب لیگ کی ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق متنازع اعلان کی مذمت

قاہرہ (92 نیوز) عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق متنازع اعلان کی مذمت کی ہے۔
عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں ہوا۔ اجلاس میں 22 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے اپنے بیان میں کہا کہ تنظیم امریکی اقدام کی مذمت کرتی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان خطرناک اور نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی برادری ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان فلسطین کو تسلیم نہیں کرے گی۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ٹرمپ کا اعلان اسرائیل فلسطین تنازع کے حل پر ایک سنگین حملہ ہے۔ یہ اعلان عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔