Tuesday, October 4, 2022

عراق کے نئے وزیر اعظم  عہدے سے مستعفی ہو گئے

عراق کے نئے وزیر اعظم  عہدے سے مستعفی ہو گئے
دمشق ( 92 نیوز) عراق کے نئے وزیراعظم محمد توفیق علوی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکامی پر مستعفی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم توفیق علوی نے پارلیمنٹ سے اپنی حکومت کیلئے منظوری لینے میں ناکامی پر صدر براہم صالح کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ توفیق علوی نے صدر براہم صالح کو ایک خط بھی بھیجا جس میں حکومت سازی میں ناکامی پر معذرت کی ،  عراقی صدر نے استعفیٰ اور معذرت قبول کر لی اور نئے وزیراعظم کیلئے مشاورت شروع کر دی۔ اس سے قبل پارلیمنٹ توفیق علوی کی حکومت کیلئے اعتماد کا ووٹ لینے میں دوسری دفعہ ناکام ہو گئی تھی۔