عراق میں پھنسے تمام 120 زائرین کو وطن واپس پہنچا دیا گیا
اسلام آباد (92 نیوز) عراق میں پھنسے تمام 120 زائرین کو بحفاظت وطن واپس پہنچا دیا گیا۔
عراق میں پھنسے زائرین کے معاملے پر وزارت خارجہ نے خوشخبری سنا دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عراق میں پھنسے تمام 120 زائرین کو بحفاظت وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستانی زائرین کی واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ، ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ تمام ہم وطنوں کو بحفاظت واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستانی سفیر ساجد بلال اور سفارتی عملے کی محنت کو سراہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ زائرین کو بے یارومدد گار چھوڑنے پر ٹور آپریٹر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر ساجد بلال اور سفارتی عملے کی محنت کو سراہتے ہیں۔