Saturday, July 27, 2024

عراق میں سیاسی بحران سنگین‘ مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا‘ بغداد میں ایمرجنسی نافذ

عراق میں سیاسی بحران سنگین‘ مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا‘ بغداد میں ایمرجنسی نافذ
April 30, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں آئینی اصلاحات کے حق میں نکلنے والے مظاہرین نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین گرین زون میں بھی گھس گئے جبکہ حکومت نے دارالحکومت بغداد میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرا ق میں سیاسی بحران مزید سنگین ہو گیا۔ ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد میں آئینی اصلاحات کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین گرین زون میں داخل ہو گئے جبکہ سینکڑوں افراد عراقی پارلیمان میں بھی گھس گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے حیدرالعبادی کی حکومت پر الزام عائد کیاہے کہ وہ آئین میں اصلاحات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ دوسری طرف حکومت نے دارالحکومت بغدادمیں ہنگامی حالت نافذکرتے ہوئے سفارتخانوں اور اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔