Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عراق میں سبق سیکھا کہ وقت اور پیسے کے زور پر دوسرے ملک میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا: براک اوباما کا جنرل اسمبلی سے خطاب

عراق میں سبق سیکھا کہ وقت اور پیسے کے زور پر دوسرے ملک میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا: براک اوباما کا جنرل اسمبلی سے خطاب
September 30, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ  کوئی بھی ملک دہشت گردی کے خطرے سے  نہیں بچا ہوا۔ عراق میں سبق سیکھا کہ طاقت اور پیسے کے زور پر دوسرے ملک میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ جنرل اسمبلی کے ستر ویں سالانہ اجلاس کی تقریب کا باقاعدہ آغاز سیکرٹری جنرل بان کی مون کے خطاب سے ہوا۔ بان کی مون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔ جنرل اسمبلی  کے سالانہ اجلاس  سے امریکی صدر بارک  اوباما نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے ساتھ سرد جنگ نہیں چاہتے تاہم کریمیا کے معاملے  کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کے امن کو خطرہ ہوا تو امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر ہر خطرے کا سامنا کرے گا۔ چینی صدر شی جن پنگ  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے  ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو بھی عزت دیں۔ چین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف طاقت کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا۔ روسی صدر نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں شامی صدر کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کی حمایت نہ کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ داعش کے خلاف حقیقت میں صرف شامی فوج لڑ رہی ہے۔ انہوں نے داعش کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے پر بھی زور دیا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دولت اسلامیہ کو شکست دینی ہے تو شامی حکومت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے سانحہ منیٰ کا معاملہ بھی اٹھایا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔