Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عراق میں دولت اسلامیہ نے تین سو یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا، دولت اسلامیہ کا یہ فعل خوفناک اور انتہائی وحشیانہ ہے: عراقی نائب صدر

عراق میں دولت اسلامیہ نے تین سو یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا، دولت اسلامیہ کا یہ فعل خوفناک اور انتہائی وحشیانہ ہے: عراقی نائب صدر
May 3, 2015
موصل (ویب ڈیسک) عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے یرغمال بنائے گئے تین سو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراقی حکام نے واقعے کی تصدیق کر دی۔ یزیدی پراگریس پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق موصل شہر کے قریب طل العفر ضلع میں کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ نے یرغمال بنائے جانے والے تین سو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ دولت اسلامیہ نے گزشتہ سال یزیدی برادری کے ہزاروں افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ عراق کے نائب صدر اسامہ نجفی نے دولت اسلامیہ کے اس اقدام کو انتہائی وحشیانہ قرار دیا ہے۔ ہزاروں یزیدی گذشتہ موسم گرما میں دولت اسلامیہ کی شمالی عراق کی جانب پیش قدمی کی وجہ سے اپنے دیہات چھوڑ کر چلے گئے تھے جن میں سے بہت سے یا تو مارے گئے تھے یا انہیں قید کر لیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔