Friday, September 20, 2024

عراق میں جنازے پر خودکش حملہ‘ چالیس افراد جاں بحق

عراق میں جنازے پر خودکش حملہ‘ چالیس افراد جاں بحق
March 1, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں خودکش حملے کے نتیجے میں 40افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ جنازے میں کیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شمال مشرقی حصے دیالا میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ قبرستان میں تدفین کے لیے جمع تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں اہل تشیع رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور جنازے کی جانب بڑھا اور اس نے بارود سے بھری واسکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔