Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عراق: موصل میں شدید جھڑپیں جاری، 97داعش جنگجو ہلاک

عراق: موصل میں شدید جھڑپیں جاری، 97داعش جنگجو ہلاک
December 26, 2016

بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے شہر موصل میں شدید جھڑپوں اور امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری سے داعش کے ستانوے جنگجو ہلاک ہوگئے۔ عراقی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بم دھماکوں کے لیے تیار کی جانے والی چھ گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عراقی شہر موصل میں میدان جنگ ایک بار پھر گرم ہو گیا۔ شہر کے نواحی علاقوں الانتصار، الشیما اور السلام میں عراقی فورسز اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ان علاقوں میں لڑائی کے دوران داعش کے اکاون جنگجو مارے گئے جبکہ عراقی فورسز کے اسپیشل ڈویژن نے دھماکوں کے لیے استعمال کی جانے والی چار گاڑیاں تباہ کردیں۔

جنوبی موصل میں داعش کا حملہ پسپا کر دیا گیا اور جوابی کارروائی میں داعش کے اکیس جنگجو ہلاک ہو گئے اور دھماکوں کے لیے تیار کی گئی دو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ موصل کے علاقے الوحدہ میں امریکی اتحادی طیاروں کی ایک عمارت پر بمباری سے داعش کے پچیس جنگجو مارے گئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ موصل سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔